ورلڈکپ 2019 کے ہیرو مایہ ناز آل راونڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بین اسٹوکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف منگل کو ہونے والے ون ڈے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
اسٹوکس نے 104 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر فارمیٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرنے والے ہیں۔
From featuring in an ICC Men's U19 Cricket World Cup in 2010 to becoming an ICC Men's @cricketworldcup champion in 2019 🏆
A special ODI player, and what a career!
Thank you, @benstokes38! pic.twitter.com/uIFjafwEAe
— ICC (@ICC) July 18, 2022
لارڈز میں 2019 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 31 سالہ اسٹوکس کی فاتحانہ اننگز کو نہ صرف ان کے کیریئر کی بہترین اننگز کے طور پر یاد رکھا جائے گا بلکہ برطانوی تاریخ میں بھی اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنایا تھا۔
2011 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد اسٹوکس نے تین سنچریوں سمیت 2919 رنز بنائے اور 74 وکٹیں لیں۔
انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں پاکستان کے خلاف رائل لندن سیریز میں 3-0 سے فتح کے دوران ٹیم کی کپتانی کی تھی۔