ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تحریک انصاف اور ق لیگ کی اپنے ارکان اسمبلی کو اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو باہر جانے سے روکتے ہوئے لاہور میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اسمبلی 21 جولائی تک لاہور پہنچ جائیں، اور 22 جولائی کو نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ 4 سیٹیں ہی جیت سکی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

ْضمنی انتخاب میں کامیابی کے ساتھ ہی تحریک انصاف اور ق لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار 186 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی پنجاب اسمبلی میں ارکان کی مجموعی تعداد 188 ہوگئی ہے، جس کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی پہلے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے 7، 3 آزاد اور راہِ حق پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، جس کے بعد (ن) لیگ اور اس کے اتحادیوں کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 179 بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں