اشتہار

سی ایس ایس کی مفت تیاری کروانے والے پروفیسر غلام حسین منگی

اشتہار

حیرت انگیز

کسی بھی دور میں تعلیم کی افادیت، اہمیت اور اس کی ضرورت سے منہ نہیں موڑا جاسکتا، تعلیم کو زندہ قوموں اور مہذب سماج کی بالادستی اس کی عظمت کی علامت گردانا جاتا ہے۔

اس لحاظ سے معاشرے کے تعلیم یافتہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہوسکے تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

خوش قسمتی سے ہمارے ملک میں بھی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے علم کو پھیلانے کیلئے پان ہر ممکن کردار ادا کیا، ان میں سے ایک پروفیسر غلام حسین منگن ہار بھی ہیں۔

- Advertisement -

سکھر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غلام حسین منگن ہار ایک مڈل کلاس گھرانے میں پیدا ہوئے اور محنت مزدوری کرکے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے معاشیات، ادب اور فلسفے میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور ایل ایل بی کا امتحان بھی اچھے نمبروں سے پاس کیا۔

1984میں اسکالر شپ پر انگریزی ادب اور زبان میں ماسٹرز کی ڈگری کینیڈا سے حاصل کی اور ڈھائی سال تک آسٹریلیا میں ادب پر تحقیقات بھی کیں۔

یونیورسٹی آف اوریگون سے بھی انہوں نے خصوصی انگلش کورسز کیے اور اپنی زندگی کے تیس سال مختلف کالجوں میں لیکچرار کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔

پروفیسر غلام حسین منگن ہار گزشتہ کافی عرصے سے طالب علموں کو مفت انگریزی کلاسز دیتے ہیں، اعلیٰ امتحانات کی مفت تیاری کے لیے نومبر سے مارچ تک سکھر پبلک اسکول میں مفت کوچنگ کرتے ہیں جہاں درجنوں طلبہ انگلش کی تعلیم حاصل کرکے سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں