سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ان کے ویڈیو بیان کا جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے مریم نواز کی وہ ویڈیو بھی لگائی جس میں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کہہ رہی ہیں کہ آج نواز شریف نے تمہیں تمہارے گھر میں گھس کر مارا ہے۔
مریم نواز کان کھول کر سن لو! عمران خان نے نواز شریف کو گھر میں گھس کر مارا ہی نہیں گھسیٹا بھی ہے! pic.twitter.com/YQWDgtQpFe
— Usman Dar (@UdarOfficial) July 19, 2022
اس ویڈیو کے جواب میں عثمان ڈار نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز کان کھول کر سن لو! عمران خان نے نواز شریف کو گھر میں گھس کر مارا ہی نہیں گھسیٹا بھی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے بعد ان کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 20 میں سے 15 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ ن لیگ نے 4 اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کو ملی۔