جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایمن سلیم نے ارسلان نصیر کے ساتھ رشتے کی وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ادکارہ ایمن سلیم نے ساتھی اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔

اداکارہ ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے چند ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

ایمن اور ارسلان کی ڈرامے میں جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

- Advertisement -

اب حال ہی میں ایمن نے ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح نے ایمن سلیم سے سوال کیا کہ وہ اور ارسلان حقیقی زندگی کی جوڑی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ایمن نے بتایا کہ میں اور ارسلان ہمیشہ سے صرف دوست رہے ہیں درحقیقت میں فین پیجز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ ہمارے ساتھ جوڑے کی طرح برتاؤ نہ کریں۔

ایمن سلیم نے کہا کہ یہ بہت عجیب اور غیر آرام دہ ہو سکتا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس کا احترام کریں گے اور سمجھیں گے۔

یاد ایمن سلیم سابق قومی کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور سلیم یوسف کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں