پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حمزہ کی حمایت کیلیے زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، طارق بشیر اور سالک حسین کا بھی دباؤ

اشتہار

حیرت انگیز

حمزہ شہباز کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوانے کیلیے زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے جب کہ اس معاملے پر طارق بشیر اور سالک حسین کا بھی پارٹی سربراہ پر دباؤ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرکے ان سے وزارت اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ اس حوالے سے ق لیگ کے رہنماؤں طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کا بھی پارٹی سربراہ پر دباؤ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کیلیے سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے ایم پی ایز کو کہیں کہ وزیراعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو سپورٹ کریں اگر آپ سپورٹ کریں گے تو جیت یقینی ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو پی ڈی ایم کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پارٹی صدر چوہدری شجاعت کی ہدایت کے بعد ق لیگ ایم پی ایز کا ووٹ شمار نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہے آصف زرداری کی ایما پر اس معاملے پر ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ خط کے ذریعے ق لیگ کے ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے روکیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ نے سالک حسین اور طارق بشیر کے دباؤ پر خط لکھنے سے انکار کردیا ہے اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ کے ایم پی ایز کے ووٹ پرویز الہٰی کو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں