اشتہار

عقل سے کام لیں اور اپنی رخصتی کی تیاری کریں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحادیوں کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھکیں لگوانے کی بجائے عقل سے کام لیں اور رخصتی کی تیاری کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اتحادیوں کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کاسوچ کرہی کٹھ پتلیوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بڑھکیں لگوانے کے بجائے عقل سے کام لیں اور اپنی رخصتی کی تیاری کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عبرتناک شکست نے13 جماعتی اتحاد کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مجروح کیا ہے، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ مرکزی حکومت تو پہلے ہی سے وینٹیلیٹر پر ہے اور یہ طے کرنا ان کےبس میں ہی نہیں کہ انہوں نے کتنی دیر رہنا ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم ہی نے کرنا ہے اور انہیں موقع دے رہے ہیں کہ کچھ عقل کا فیصلہ کرلیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ بڑھکیں لگوانے کے بجائے عقل سے کام لیتے ہوئے اپنی رخصتی کی تیاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش سے اقتدار ہتھیانے والے حکومت پر قابض رہنا چاہتے ہیں، عوام نے دوٹوک فیصلہ سنایا ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری صاف اور شفاف انتخابات عمران خان کے بیانیے کا کلیدی جزو ہے، یہ لوگ جب بھی انتخاب میں جائیں گے ان کا انجام اس سے بھی عبرتناک ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ پاکستانی کیلئے باعث تشویش ہے، ملک و قوم کو مسترد شدہ کرپٹ گروہ کی ضد کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، ایک بھگوڑے کی مرضی سے نہیں، عوام کے مفاد میں فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن پر مرضی کے فیصلوں کیلئے دباؤ انکے کسی کام نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کی مدت پوری کرنے کا اعلان

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چپڑاسیوں، فالودے والوں کو فنڈنگ کیس کا فیصلہ مانگتے شرم آنی چاہیے، شریفوں کو اعزاز حاصل ہے کہ جماعتی اکاؤنٹ کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرتے رہے لیکن جو قوم مشرف کا این آراو نہیں بھولی وہ این آراو ٹو بھی نہیں بھلائے گی، وقت آگیا ہے کہ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرکے ملک کو بحران سے نکلنے کا موقع فراہم کیا جائے اگر مزید ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو فیصلہ عمران خان کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں