اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

آصف زرداری لاہور آکر پھر منڈی لگا کر بیٹھ گئے ہیں، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے لیکن آصف زرداری لاہور آکر پھر منڈی لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے لیکن آصف زرداری لاہور آکر پھر منڈی لگا کر بیٹھ گئے ہیں اور ایم پی ایز کو 25 کروڑ سے 50 کروڑ تک کی آفرز کی جا رہی ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے قتل وغارت گری اور دو نمبری کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ان کی ہر کوشش کے باوجود پی ٹی آئی 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے لیکن خریدنے کے لیے منڈیاں لگ رہی ہیں جس کا ذمے دار الیکشن کمیشن ہے کیونکہ اگر الیکشن کمیشن لوٹوں کو تاحیات نااہل کردیتا تو پھر کسی میں خریداری کی ہمت نہ ہوتی، الیکشن کمیشن کب ان منڈیوں کا نوٹس لےگا، متعلقہ حکام اس کا نوٹس لیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بھٹو کی پارٹی کو ملیا میٹ کردیا، یہ عوام کے پیسے تو لوٹ کر کھا گئے اب مینڈیٹ بھی چوری کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سارے چور اکھٹے ہوچکے ہیں، جو پیسہ انہوں نے لوٹا اب اس سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، کیونکہ ان لوگوں نے ایمانداری سے کبھی بھی الیکشن نہیں لڑا ہے، جمہوریت کیلئے رانا ثنا اللہ کے بیان سے زیادہ تکلیف دہ کچھ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن ہی جمہوریت کی بنیاد ہوتے ہیں لیکن زرداری نے چوری کے علاوہ زندگی میں کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی والوں کو الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا، چوری کے پیسے سے منڈیاں لگائی جاتی ہے اور ضمیر خریدے جاتے ہیں، اپنے فعل پر شہبازشریف، حمزہ شہباز اور آصف زرداری کو شرم آنی چاہیے، لاہور کےعوام باہر نکلیں کیونکہ یہ آپ کا مینڈیٹ چوری کر رہے ہیں، ضمیروں کی خرید وفروخت پر آج لبرٹی چوک پرعوام کی بڑی تعداد احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ کی حمایت کیلیے زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، طارق بشیر اور سالک حسین کا بھی دباؤ

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد مریم نوازنے ٹوئٹ کیا کہ ہم الیکشن کو قبول کرتے ہیں، ان لوگوں کو الیکشن کو قبول کرنا چاہئیں لیکن یہ پھر چھانگا مانگا کی سیاست کر رہے ہیں، صرف تحریک انصاف ایسی تحریک ہے جو انصاف کی بات کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں