اسکول میں پڑھائی کے دوران کچھ اساتذہ ایسے ہوتے ہیں جن کی شفقت اور اپنے شاگردوں سے محبت ہمیں کسی نہ کسی صورت ہمیشہ یاد رہتی ہے۔
اگر زندگی کے کسی موڑ پر اچانک ہماری ان سے ملاقات ہوجائے تو ہم انہیں پہلی نظر میں پہچان لیں گے اور ان کے کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات ذہن میں گھومنے لگیں گے۔
ایک ایسی ہی ملاقات ایک طالبہ کی اپنی ٹیچر سے ہوئی لیکن یہ انتہائی افسوسناک لمحہ تھا جب طالبہ نے اپنی ٹیچر کو اس کسمپرسی کی حالت میں دیکھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون ٹیچر ملاپورم کیرالہ میں شعبہ ریاضی کی استاد تھیں، ایک دن ان کی ایک طالبہ نے انہیں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیک مانگتے ہوئے دیکھا لیکن اسے ٹھیک سے نہیں پہچانا۔
لیکن تھوڑی دیر بعد جب طالبہ الجھن کیں مبتلا ہوگئی تو دوبارہ اس نے پاس گئی تب طالب علم پر انکشاف ہوا کہ یہ اس کی کلاس کی ریاضی کی استاد ہے۔
جب طالبہ نے ان سے بات ہوئی تو ٹیچر نے اسے اپنی دکھ بھری داستان سنائی انہوں نے بتایا کہ اسکول سے ریٹائر ہونے کے بعد میرے بچوں نے مجھے چھوڑ دیا اور تب سے میں بے گھر ہوں جس کے بعد اپنا پیٹ بھرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے سامنے بھیک مانگنے لگی۔
یہ بات سن کر طالبہ بے اختیار رو پڑی اور انہیں اپنے گھر لے گئی، اپنی ٹیچر کو نہلا کر اچھے کپڑے، کھانے پینے کا سامان دیا اور پھر ان کی مستقل رہائش کا منصوبہ بنایا۔
طالبہ نے اپنے اسکول کے باقی پرانے دوستوں سے رابطہ کیا جو اس کے ساتھ پڑھ چکے تھے تاکہ وہ ٹیچر کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ کا بندو بست کرسکیں۔
اسکول ٹیچر کو اس کے اپنے بچوں نے چھوڑ دیا، لیکن جن بچوں کو اس نے تعلیم دی اور سکھایا انہوں نے اسے نہیں چھوڑا۔ اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ خبر پڑھ کر صارفین نے بھی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔