منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عمران خان آج لاہور جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل پنجاب میں پیدا شدہ صورت حال پر عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے زریعے آگاہ کیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے اور تحریک انصاف اورق لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل کےبھرپور ردعمل کےبعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کامل اکثریت حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق لیگی ایم پی اے پر نامعلوم افراد کا تشدد

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شہباز گل نے بتایا کہ ان کی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کے عوض حکومتی اتحاد سے کروڑوں روپے وصول کیے اور ترکی چلے گئے۔

اس الزام کے بعد حلقہ کی عوام ایم پی اے چوہدری مسعود کیخلاف احتجاج کیلئے ان کے گھر کے باہر پہنچی اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے۔

چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں