جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے ارکان کو گلبرگ سے مال روڈ پر ہوٹل منتقل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں عمران خان کے دورہ لاہور کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے، خطاب سے پہلے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

دورہ لاہور میں عمران خان سے نامزد وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان کےساتھ شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے ، عمران خان کا ایک روزہ دورہ لاہور میں ایک دن کی توسیع ہو سکتی ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس وزرات اعلی کے لیے اکثریت موجود ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں