لاہور : لاہور میں بارشوں کا20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 234ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کی مسلسل موسلادھار بارش سے 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
لاہورمیں 8 گھنٹے میں 224 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔
سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 234ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، اس کے علاوہ مغل پورہ میں 149، چوک ناخدا میں 148، لکشمی چوک پر128 ، ایئرپورٹ کے علاقے میں 160 ،اپر مال، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی میں105ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
فیروزپورروڈ، تاج پورہ،مغل پورہ،گلبرگ،جوہرٹاؤن دیگرعلاقوں میں کئی کئی فٹ پانی ہوگیا ، ہربنس پورہ انڈرپاس دونوں جانب پانی سے بھر گیا۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے، لکشمی چوک،چوک ناخدا،کوپر روڈ، دو موریہ ،ایک موریہ،فردوس مارکیٹ ،جی پی او ، نابھہ روڈ،بھاٹی گیٹ،قینچی سٹاپ،جناح ہسپتال ،ٹکا چوک بھی کلیئر ہیں۔