اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

خاتون نے دو سال بعد کوما سے اٹھ کر حملہ آور کو پہچان لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں خاتون نے دو سال بعد کوما سے اٹھ کر خود پر حملہ کرنے والے ملزم کو پہچان لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دو سال قبل خاتون پر جان لیوا حملہ کرنے والا مبینہ طور پر ان کا بھائی نکلا۔

51 سالہ وانڈا پالمر نامی خاتون نے اپنے بھائی پر جون 2020 میں مغربی ورجینیا کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ پر اس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق 2020 میں پالمر پر ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون وانڈا پالمر

رپورٹ کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی حالت میں صوفے پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں خیال کیا گیا کہ پالمر کی موت ہوگئی لیکن اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان کی سانسیں چل رہی تھیں لیکن وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پالمر کے پڑوسی نے واقعہ پیش آنے سے ایک رات قبل خاتون کے بھائی ڈینیئل کو ان کے گھر میں دیکھا تھا لیکن ثبوت کے طور پر فون کال کا کوئی ریکارڈ یا ویڈیو نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے کیس آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔

کچھ روز قبل پالمر کے ڈاکٹروں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ وہ کوما سے باہر آگئیں ہیں اور بول سکتی ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جس کے بعد 55 سالہ ملزم ڈینیئل کو گرفتار کیا گیا اور اس پر قتل کی کوشش اور اپنی بہن کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ملزم ڈینیئل

دوسری جانب ڈینیئل نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ حملے سے کئی دن قبل اپنی بہن کے گھر نہیں گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں