منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ممکنہ بارشیں، سندھ میں محکمہ صحت اور بلدیات کےعملے کی چھٹیاں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ میں ہونے والی ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں محکمہ صحت اور بلدیات کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 23 سے 26 اگست تک ایک اور طوفانی بارشوں کے اسپیل کی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں متوقع بارشوں کےحوالے سے انتظامات پر متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں محکمہ صحت اور بلدیاتی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے اجلاس میں شریک افسران پر واضح کیا کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور بارشوں کے دوران کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سندھ میں ہفتے کے روز سے مون سون کا زوردار اسپیل شروع ہوگا جس کے دوران صوبے کے بیشترعلاقوں میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ کراچی کے 44 بڑے اور 300 چھوٹے نالوں کی صفائی کی گئی ہے جب کہ گزشتہ اسپیل میں عید پر آلائشوں کی وجہ سے نکاسی آب میں مسائل ہوئے تھے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 140 ڈی واٹرنگ پمپ کراچی کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں جب کہ اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے بارشوں میں پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ جمعے کی رات اور ہفتہ کی صبح سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 26 جولائی منگل تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیز برسات کے باعث نشیبی علاقےزیرآب آنے کا خدشہ ہے، خضدار، لسبیلہ ، حب، کیر تھر رینج کے ساتھ شدید بارشیں حب ڈیم پر دباؤ پیدا کرسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں