اشتہار

پاکستانی کرنسی کے گراوٹ پر بلومبرگ کے خدشات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دنیا کے نمایاں مالیاتی ،اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلوم برگ نے پاکستانی روپے سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا ہے۔

بلومبرگ رپورٹ میں ​پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملکی کرنسی اس ہفتے اپنی قدر سات اعشاریہ نو فیصد کھو چکی ہے یہ انیس سو اٹھانوے کے بعد بدترین گراوٹ ہے۔

بلومبرگ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان بڑھتی ضروریات کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے پورا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان کو جون دو ہزار تئیس تک تینتیس ارب پچاس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے اور اس کے پاس دستیاب فنانسنگ پینتیس ارب 90 کروڑ ڈالر کی ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کی بے قدری رک نہ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ، انٹر بینک میں 229 روپے کا ہوگیا

فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ امریکی ڈالر آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرکھلا، انٹربینک میں روپے کےمقابلے میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپےپر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کو آئی ایم ایف کی سپورٹ حاصل ہے ورنہ اس کی اتنی طلب نہیں ہے کہ تین دن میں پندرہ روپے بڑھ جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں