تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے چیئرمین تحریک انصاف کی جیونیوز سے گفتگو کی تردید کردی۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازگل نے لکھا کہ عمران خان کی جیو نیوز سے کسی قسم کی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی۔
چئیرمین عمران خان کی جیو نیوز سے کسی قسم کی کوئی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی۔ جیو نیوز کو ان کی ذرد صحافت اور ن لیگ کے میڈیا سیل ہونے پر ان کا بائیکاٹ ہے۔
جیو نیوز کی ریٹنگ گر چکی۔ اس لئے جعلی خبریں بنا رہے ہیں کہ عمران خان کی جیو سے خصوصی بات چیت۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2022
انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کا ذرد صحافت اور ن لیگ میڈیا سیل ہونے پر بائیکاٹ ہے جیو نیوز کی ریٹنگ گرچکی اس لئے جعلی خبریں بنا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر شہبازگل نے کہا کہ راؤ غلام صاحب آپ بھاگیں نہیں آپ رکیں آپ میں تو شرم نہیں اس وردی کی تو شرم کریں، 25 مئی کو جو آپ نے کیا اس کی سزا ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ضمیر خریدے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ضمیر فروشی کا رزلٹ آج عوام کے سامنے آئے گا، 20 میں سے 15 سیٹوں پر پی ٹی آئی نے وائٹ واش کیا۔