مونس الہٰی نے کہا ہے کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
صوبہ پنجاب میں حکمرانی کی جنگ میں بدلتی صورتحال پر ق لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کا اہم بیان آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کل ق لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
ق لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ کل کی میٹنگ کے حوالے سے ایک دستاویز کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔
مونس الہٰی نے اپنے اسی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیں ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کے ذریعے نہیں بلکہ صرف عمران خان کے ذریعے وزارت اعلیٰ چاہیے۔
Yesterday PML parliamentary party chaired by parliamentary party leader @SajidBhattiPP67 in Punjab Assembly held its meeting and it was decided unanimously that @chparvezelahi is cm candidate. pic.twitter.com/Te6IFvpyKd
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 22, 2022