وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے ق لیگ کے 10 اراکین کے ووٹ مسترد کرکے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔ تمام 186 ارکان پنجاب اسمبلی ایک ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج رات ہی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے