پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اب سب کی نظریں‌ سپریم کورٹ کی طرف ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوااس پرحیران ہوں میری ہمیشہ دعا رہی کہ ہماری جمہوریت مضبوط ہو، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے لیکن سب نے تماشا دیکھا کہ سیاست دانوں کی قیمتیں لگ رہی تھیں۔

عوام آج رات پر امن احتجاج کریں

انہوں نے کہا کہ کسی اور معاشرے میں ایسی خریدو فروخت ہوتی تو ایکشن لیا جاتا عوام سے کہتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف عوام آج رات پر امن احتجاج کریں۔

- Advertisement -

ساری معلومات تھیں زرداری پیسہ چلائے گا

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ریاستی مشینری، ساری پارٹیوں اور کرپٹ الیکشن کمیشن کوشکست دی اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہورہا تھا تو آصف زرداری کل رات سے پنجاب میں تھا ساری معلومات تھیں یہ پیسہ چلائے گا یہ عوام کا چوری کیا گیا پیسہ استعمال کرکے پاکستان کی جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے۔

آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر عمل ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مافیاز ہیں سیاست دان نہیں حیران ہوں انہوں نے اسمبلی میں کیا کیا ہے جبکہ آرٹیکل 63 اے میں واضح لکھا ہوا ہے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر عمل ہوتا ہے ہم نے بھی 25 لوٹوں کے خلاف پارلیمانی لیڈر کے ذریعے خط لکھا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر نے پرویزالٰہی کا ووٹ بھی حمزہ کے کھاتے میں ڈال دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمجھ نہیں آتی کس قسم کا انسان ہے اس سے قبل بطور پارٹی سربراہ میرے خط کو تو پارلیمنٹ میں مسترد کردیا گیا تھا اس ڈپٹی اسپیکر نے تو پرویزالٰہی کا ووٹ بھی حمزہ کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل بھیڑ بکریوں کی طرح سندھ ہاؤس میں ممبران پارلیمنٹ فروخت ہوئے ادھر نامورڈاکو آصف زرداری لوگوں کی خرید و فروخت کر رہا تھا یعنی پاکستان کے عوام کے پیسوں سے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی۔

اگر کسی اورمعاشرے میں ایسی خرید وفروخت ہوتی توایکشن لیا جاتا

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگوں کی خرید و فروخت ہوئی کوئی ایکشن نہیں ہوا جب یوسف گیلانی کے بیٹے کی فوٹیج آئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا یہ بھی یاد ہے ایمل کانسی کے وکیل نے کہا تھا پاکستانی سیاست دان پیسوں کے لیے اپنے ضمیر بیچ دیتے ہیں اگر کسی اورمعاشرے میں ایسی خرید وفروخت ہوتی توایکشن لیا جاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے باوجود بھی پر امن رہے ہم نے ضمنی انتخابات میں مہم چلائی اور تاریخی میں کبھی اس طرح عوام نہیں نکلی جیسے عوام نے ہمیں سپورٹ کیا۔

معیشت تباہ کردی، مہنگائی آسمانوں پر پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ عوام کوغصہ تھا کس کی جرأت ہے باہر سے ہمارے وزیراعظم کو ہٹوائے ہماری عوام کو غصہ تھا کہ کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، عوام کو یہ غصہ تھا کہ مسائل حل کرنے کی بجائے مزید تبادہی کردی، ہماری معیشت تباہ کردی مہنگائی آسمانوں پر پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں