منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی، ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان پانچ بسوں میں سوار ہو کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے ہیں جہاں پارٹی کی قانونی ٹیمیں پٹیشن دائر کرنے کے لیے موجود ہیں۔

پرویزالٰہی کے وکیل عامرسعید ایڈووکیٹ نے پٹیشن تیار کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیےووٹنگ کرائی گئی چوہدری پرویزالٰہی نے186 ووٹ حاصل کئے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے غیرقانونی اورغیرآئینی طورپررولنگ دی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیرقانونی غیرآئینی رولنگ دےکر10 ووٹ شمار نہیں کیے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ سپریم کورٹ کےفیصلےکی خلاف ورزی ہے رولنگ آئین کےآرٹیکل63اےکی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کے ووٹ پر رولنگ کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں