اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا تیس سال سے ملک تباہ کررہا ہے،ہم سری لنکا جیسی موومنٹ سے دورنہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئینگے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ صرف تین ماہ میں زرداری،شریف مافیا ملک کو سیاسی ومعاشی طورپرگھٹنوں پرلےآیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مافیا تیس سال سےاپنی لوٹی ہوئی دولت بچانےکیلئےملک کو تباہ کررہاہے، سوال یہ ہےکہ کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیتےرہیں گے؟۔
I can say with certainty after my interaction with our nation & their response to my call for Haqeeqi Azadi that ppl of Pak have had enough & will not allow these mafias to continue their loot & plunder. We are not far from Sri Lanka moment when our public pours out into streets
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دینگے، عوام کا حقیقی آزادی کی کال پر ردعمل شانداررہا، ہم سری لنکا جیسی موومنٹ سے دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئینگے۔
In just over 3 mths the Zardari – Sharifs' mafia has brought the country to its knees politically & economically;
simply to save their illegally accumulated wealth amassed over 30 yrs of plundering Pakistan. My question is:how long will State institutions continue to allow this?— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کی صورت حال کے بعد عوام سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا، اس پر حیران ہوں اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ میری ہمیشہ دعا رہی کہ ہماری جمہوریت مضبوط ہو، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے لیکن سب نے تماشا دیکھا کہ سیاست دانوں کی قیمتیں لگ رہی تھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمجھ نہیں آتی کس قسم کا انسان ہے ؟ اس سے قبل بطور پارٹی سربراہ میرے خط کو تو پارلیمنٹ میں مسترد کردیا گیا تھا اس ڈپٹی اسپیکر نے تو پرویزالٰہی کا ووٹ بھی حمزہ کے کھاتے میں ڈال دیا۔