راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں ، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا، نوازشریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے ، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کرسکے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔
آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا۔نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے۔اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 23, 2022
اس سے قبل سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔