جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘ عمران نیازی کو کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹؤئٹ کے ردعمل میں ان پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے دور میں تقرری وتبادلوں پر پیسے لیے گئے۔ بڑے مالی اسکینڈل سامنے آئے۔ ان کی معاشی بدانتظامی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص اور وقار کو بری طرح مجروح کیا اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہوسکتی ہے؟

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں