جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ نے لگژری آئٹم پر پابندی کے باوجود درآمد کنندگان کو بڑی سہولت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے برآمد کنندگان کو حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیا پر عائد پابندی کے باوجود بندرگاہ پر آنے والی کھیپ اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی کے بعد بھی ان اشیاء کی بہت سی کھیپ نادانستہ طور پر ہماری بندرگاہوں پر آ گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمد کنندگان کو ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لیے حکومت نے 1 جون تک بندرگاہوں پر پہنچنے والی تمام اشیاء کو معمولی سرچارج کے ساتھ درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی وزیر برائے بحری انور فیصل سبزواری اور میں کوشش کر رہے ہیں کہ ان درآمد کنندگان کو بہت کم چاجز ادا کرنے پڑیں یا ترجیحی طور پر کوئی ہرجانہ یا کنٹینر ڈیٹینشن چارجز ادا ہی نہ کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز اور کنٹینر مالکان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں