جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عدلیہ پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے عدلیہ پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ حکومت پریس کانفرنسز کے ذریعے عدلیہ کیخلاف بیانیےکی کوشش ہورہی ہے، یہ ایک سیسلین مافیا کی طرح ریکٹ کرتی ہے، کسی فیصلے پر تنقید کرنا اور اختلاف رائے رکھنا بنیادی حق ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دھمکیاں دینے پر اتر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ فل کورٹ بنانا چیف جسٹس صاحب کا اختیار ہے، ڈپٹی اسپیکر عدالت میں آکر بتاتےکہ انہوں نے 10 ووٹ کیسے مسترد کیے، حمزہ شہباز کے پاس اکثریت نہیں ہے عدالتی فیصلے سے مسلط ہے، اگر کسی کو تنقید کرنی ہے تو وہ ہماری طرف سے بنتی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر معطل کیے گئے اکاؤنٹس سے عدلیہ کیخلاف 11 ہزار ٹوئٹس کرائی گئیں، یہ عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیں، تضحیک کررہے ہیں، ایسا لگتا ہے یہ لوگ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، ماضی میں بھی انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ن لیگ والے ججز کے پاس بریف کیس لیکر جاتے تھے، یہ منصوبے اور سسلین مافیا کی طرح ایکٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک پر پی ٹی آئی کو تشویش ہے، سپریم کورٹ کے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان آئین کی حدود میں رہ کر گفتگو کریں، فضل الرحمان کی  زبان اور لہجہ مناسب نہیں ہے، پہلے نیب کو دھمکیاں دیں اب سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جلد از جلد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کرکے انتخابات کی طرف جایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں