اشتہار

پاکستان کی بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کشمیر تنازع سے متعلق تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، ان کا بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر ناقابل قبول تبصرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیر نے بے بنیاد الزامات لگائے اور پاکستان کو دھمکیاں دیں، بھارتی سیاسی شخصیات کے بیانات مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے، بھارت کو ہمارا مشورہ ہے اپنے کردار کا جائزہ لے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں محاصرے، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو قید، اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کیوں کشمیریوں کے دل میں آزادی کا شعلہ نہیں دبا سکا، بھارت کو تاریخ سے یاد دہانی کی ضرورت ہے، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر برقرار ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے، ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت، منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے، پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو روکے۔

ترجمان نے کہا پاکستان علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے، اور کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں