جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’فل کورٹ نہیں بنے گا تو اس عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق درخواست پر فل کورٹ نہ بننےکی صورت میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا تو اس عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اگر فل کورٹ نہیں بنا تو حمزہ شہباز بھی اس کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے یہ دھونس اور دھمکی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ماضی میں طے کیا تھا پارٹی کو ہدایت سربراہ دیتا ہے فل کورٹ بننےسے متنازع صورتحال ختم ہوجائے گی سپریم کورٹ بار کی نظرثانی اپیل پر آج یا کل سماعت ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اتحاد میں شامل ہیں تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر درخواست کی ہے التجا ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے ہمارا مؤقف ہے کہ ساری درخواستیں اکٹھی سنی جائیں منحرف 25 ارکان کی اپیلیں بھی سنی جائیں، 25منحرف ارکان پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ڈی سیٹ کئےگئےتھے ہماری استدعا ہے فل کورٹ بنائیں عدالت کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں