بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کو سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
وکی کوشل نے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
Maharashtra | Police register a case against an unidentified man and initiate an investigation for allegedly giving life threats to actors Katrina Kaif and Vicky Kaushal through social media. Case registered at Santacruz Police Station: Mumbai Police
(File photos) pic.twitter.com/hQTaTMnB9a
— ANI (@ANI) July 25, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
مانویندر سنگھ اترپردیش کے شہر لکھنؤ کا رہائشی ہے اور ممبئی میں فلموں، ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہا تھا۔
ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ کترینہ کیف کا مداح ہے اور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
#UPDATE | Man, accused of threatening Katrina Kaif and Vicky Kaushal through social media, arrested by Police: Mumbai Police
— ANI (@ANI) July 25, 2022
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں اور ان دونوں کے بائیو میں اس نے کترینہ کیف کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔