منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سری لنکا: صدارتی محل سے چرانی گئی سونے کی اشیا فروخت کرنے والے 3 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے سونے کی اشیا چرانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 9 جولائی کو ہزاروں مظاہرین نے ملک میں جاری شدید مالی بحران کے باعث صدارتی محل اور وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا، اس دوران مظاہرین نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس سے متعدد قیمتی اشیا بھی چوری کرلی تھی۔

آن لائن اخبار ڈیلی مرر کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران ایوان صدر میں داخل ہو کر سونے کی اشیاء چرانے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تینوں افراد چرائی گئی اشیا فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان منشیات کے عادی ہیں اور ان کی عمریں 28، 34 اور 37 سال ہیں، ملزمان کو واقعہ کی تحقیقات کرنے والے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مظاہروں کے دوران صدارتی محل اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ سے کم از کم 1000 قیمتی اشیا بشمول نایاب نوادرات غائب ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں