اشتہار

نئے عمرہ سیزن کے لیے بکنگ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 30 جولائی سے شروع ہونے والے نئے عمرہ سیزن کیلئے ملکی اور غیر ملکی زائرین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت نے 30 جولائی 2022 یکم محرم الحرام سے شروع ہونے والے نئے عمرہ سیزن کیلئے اجازت ناموں کا اجراء شروع کردیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ کی بکنگ اور خصوصی اجازت نامے حاصل کرنے کیلئے درخواستیں بھیج سکتے ہیں، جنہیں حرم شریف اور مسجد نبوی میں گنجائش کے مطابق پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین سکون و اطمینان اور سہولت و آسانی سے عمرہ کر سکیں گے۔ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجرا اور بکنگ کی سہولت اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے حوالے سے متعدد ہدایات بھی پیش کی جا رہی ہیں، جبکہ بکنگ کراتے وقت زائرین کو متعدد آپشن دیے جائیں گے۔

اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور زیارت کے پرمٹ اور اس کی بکنگ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بھی کرا سکتے ہیں۔ خلیجی تعاون کونسل کے شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو بھی یہی سہولت حاصل ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ایپ میں اگر سبز رنگ نظر آ رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ معمولی رش ہے۔ سرخ رنگ زیادہ رش کی علامت ہے جبکہ نارنجی رنگ اوسط درجے کے رش کا پتہ دیتا ہے اور سرمئی رنگ اس بات کی علامت ہے کہ حرم شریف میں مزید بکنگ کی گنجائش نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں