راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا، زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایااب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔
،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلےسیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے، کل پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔
حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایا اب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔پہلےسیاسی عدم استحکام،پھر معیشت کی تباہی،فوج پر تنقید اور چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوے۔کل پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 26, 2022
اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز پر تنقید کے حوالے سے کہا تھا چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، دوووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔