راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز پر تنقید کے حوالے سے کہا چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، دوووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔2ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں۔یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 26, 2022
گذشتہ روز حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے، ہم نے آئین وقانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کیلئے مطالبہ کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ایک جج یا بینچ پر انگلی اٹھائی جائے تو ذمہ داری ہے وہ کیس سے الگ ہوجائے، جہاں بھی قانون، آئین کی بالادستی ہو وہاں یہی فیصلے عدالتیں کرتی ہیں، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کا معاملہ ہے، پورا سپریم کورٹ بیٹھے، مخصوص بینچ نہ بیٹھے۔