تازہ ترین

‘میرا پاکستان میرا گھر اسکیم’ میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : حکومت نے ‘میرا پاکستان میرا گھر اسکیم’ کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال کردی ، جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘میراپاکستان میراگھراسکیم’ بحال ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں اسکیم کےتحت رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی اور بینکوں کو اسکیم کے لیے شرح سود کم کرنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے 4 روز قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا کہا تھا اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے، جن کی درخواستیں منظورہوئیں ان کیلئےمیراگھرہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا تھا کہ ہم اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، یہ نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہےوفاقی حکومت نے میرا گھر فنانسنگ اسکیم کو روک دیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ کم لاگت مکانات کی فنانسنگ اسکیم کو عارضی طور پر روکا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -