جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایت کی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تفصیلات سال 22-2021کے لیے ہیں، سالانہ آمدن اور آمدن کے ذرائع بھی پیش کرنے ہوں گے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، تفصیلات سال 22-2021کے لیے ہیں، سالانہ آمدن اور آمدن کے ذرائع بھی پیش کرنے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔

ای سی پی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فارم D پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانیکا پابند ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔

اعلامیئے میں مزید کہا گیا کہ مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دسخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سرٹیفیکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئ بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئ ہے۔ اور یہ گوشوارہ بالکل درست ہے۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ یہ مالی گوشوارے فارم D پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے، یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، صوبائ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی یہ فارم ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کی مالی پوزیشن ظاہر کرنی ہو گی، تحریری بتانا ہو گا کہ کوئی ممنوع فنڈز حاصل نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ ارکان اسمبلی بھی اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں