جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت سے فضل الرحمٰن کی ملاقات پر مونس الٰہی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کی ملقات پر مونس الٰہی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ فضل الرحمٰن اب نہ جانے کیا مطالبہ لے کر چوہدری شجاعت کے پاس آئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے آئے ہوں پر اب فائدہ نہیں، اب کسی مذاکرات کی ضرورت نہیں۔

چوہدری شجاعت سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو جاری ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ فیصلہ اب سے کچھ دیر سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینج اس کی سماعت کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں