ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

‘اب پی ٹی آئی کیلئے وفاق کی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاق کی حکومت کوگرانااب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں ، جب چاہیں گےسوئچ بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ںثااللہ کی جانب سے گورنر راج کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے راناثنااللہ جیسے لوگ چوک پر کھڑے ہوکر کپڑے نہ پھاڑنا شروع کردیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بونگیاں مار رہے ہیں اس سے وزارت داخلہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، راناثنااللہ کو یہ تک نہیں پتہ کہ گورنر راج کس صورت میں لگایا جاتا ہے، گورنر راج صدر مملکت نے لگانا ہوتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سندھ کے علاوہ پورے ملک میں حکومت قائم ہوچکی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی حکومت کو گرانا اب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں، وفاق وینٹی لیٹر پر ہے، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےبعدگورنرراج کی باتیں شرمناک ہیں، کل سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، 3 ماہ پہلے ان ہی 3 ججز نے فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عمران خان کو جانا پڑا، پچھلےفیصلے پر تحفظات تھے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کہیں سپریم کورٹ قبول نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شدید دباؤ میں عجیب فیصلے کررہی ہے، پرویزالٰہی کی حلف برداری تقریب سرکاری ٹی وی پرنہیں دکھائی گئی، یہ حکومت سسک رہی ہے، ہم نے ردعمل دیا تو یہ حکومت نہیں رہےگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے کچھ اینکرزکہہ رہےہیں عمران خان کے کہنے پر 25ایم پی اےکوڈس کوالیفائی کیاگیا، ان صحافیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ریکارڈ تو دیکھ لیا کریں، پنجاب کے اپوزیشن لیڈرسبطین خان نے ان ایم پی ایز کو نوٹسزجاری کیے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کوفارغ کرناکوئی مشکل نہیں، صدر کو کہنا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں ، ان کے پاس اس وقت 163 سے زیادہ ممبرز نہیں ہیں، اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر وزیراعظم اور یہ حکومت فارغ ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں