صوبائی حکومت کی تبدیلی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کو احساس پروگرام بحال کرنےکی ہدایت کر دی۔
عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو پنجاب حکومت کی مدد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ، پناہ گاہیں اور دیگرفلاحی کاموں کو بحال کیا جائے۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ ثانیہ نشتر فوری پنجاب میں پہنچ کرتمام معاملات کی نگرانی کریں۔ عمران خان آج رات خطاب میں فلاحی منصوبوں کی بحالی کااعلان بھی کریں گے۔
دوسری جانب عنایت اللہ لک کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی تعینات کر دیا گیا۔ بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے آخری تقرری سیکرٹری اسمبلی کی کی۔
26جولائی کوعنایت اللہ لک کی سیکرٹری اسمبلی کی حیثیت سےتقرری کی گئی۔ عنایت اللہ لک کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محمدخان بھٹی نےبھی سیکر ٹری پنجاب اسمبلی کاچارج چھوڑ دیا ہے۔