منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

” ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر آئی پی ایل کا غلبہ خطرناک ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے بھارتی لیگ (آئی پی ایل ) کی اجارہ داری کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ایڈم گلکرسٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے عالمی سطح پر پھیلتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دولت سے بھرپور لیگ کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کرکٹ پر اجارہ داری کی کوششیں خطرناک ہوتی جارہی ہیں۔

کینگروز ٹیم کے سابق کھلاڑی کا بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے رواں سال ملکی لیگ ( بی بی ایل) کو چھوڑ کر متحدہ عرب امارات میں ہونی والی نئی لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

گلکرسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ تجربہ کار وارنر کی آسٹریلوی کرکٹ سے وابستگی پر سوالیہ نشان نہیں لگایا جا سکتا، لیکن انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ نوجوان کھلاڑی ان کے نقش قدم پر نہ چل پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوگیا ہے

سابق آسٹریلوی بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیوڈ وارنر کا استحقاق ہے کہ اس نے مارکیٹ ویلیو کو حاصل کرنے کے لیے ہر وہ کام کیا جس کی اسے ضرورت ہے، مگر یہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے چیلنجنگ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سے یواے ای ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے کیونکہ جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد تمام آسٹریلوی کرکٹرز لیگ کے لیے دستیاب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے کہ یو اے ای لیگ میں آسٹریلوی کرکٹر کا تین سال کے لیے 2.1 ملین آسٹریلین ڈالرز میں معاہدے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر بھارتی لیگ میں دہلی کیپٹلز کی طرف سے کھیلتے ہیں، جوکہ بھارت کی جی ایم آر گروپ کی ملکیت ہے، اس گروپ نے اماراتی لیگ میں ایک ٹیم خریدی ہے، نئے ٹورنامنٹ کا شیڈول بگ بیش لیگ کے ساتھ تصادم ہے، جو دسمبر سے فروری دو ہزارتئیس درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں