جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہر 30 سیکنڈ میں ایک شخص ہیپاٹائٹس سے موت کا شکار ہونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خلاف آگہی کا دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپا ٹائٹس کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال 28 جولائی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

ہیپاٹائٹس کو یرقان کہا جاتا ہے، جو انسان کےجگر کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے جبکہ جگر میں انفیکشن کے باعث ہونے والی سوزش اور ورم ہی ہیپاٹائٹس ہوتا ہے۔

- Advertisement -

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 35 کروڑ افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں اور پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔

عالمی سطح پر سالانہ دس لاکھ افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ موذی مرض صحت کیلئے عالمی خطرہ اور بیماری اور اموات کا باعث ہے، ہر 30 سیکنڈ میں ایک شخص متعلقہ بیماری کی وجہ سے مر جاتا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اندازوں کے مطابق ہر 13 بالغ پاکستانیوں میں سے ایک کا ہیپاٹائٹس سی مثبت ہے، ہیپاٹائٹس کی ادویات پاکستان انتہائی سستی قیمت پر تیار کر رہا ہے، ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ نہ صرف پاکستان کے لیے ممکن ہے بلکہ قابل عمل بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں