تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بارات کے دوران بے قابو گھوڑے نے لوگوں کو کچل ڈالا، خطرناک ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے موقع پر بارات لے کر آنے والا گھوڑا بدک گیا اور پاس کھڑے لوگوں کو لاتیں مارنا شروع کردیں۔

بارات میں دولہا کو خود پر بٹھا کر لانے والا گھوڑا خود بھی کسی دولہا سے کم نہیں ہوتا، اس کے بھی نخرے کم نہیں ہوتے، مرضی کے بغیر ہونے والی بات اسے غصہ دلا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے شادی کی اس ویڈیو میں بارات کا منظر دکھایا گیا ہے اور باراتی خوشی سے ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔

یہ واقعہ اتر پردیش کے ہمیر پور کے موداہا قصبے میں پیش آیا، جب باراتیوں کی بہت بڑی تعداد ایک ٹرک پر لگے بڑے بڑے لاوڈ اسپیکر میں چلنے والے گانوں پرخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

اتنے بے ہنگم شور میں گھوڑے کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ وہاں سے نکل کر بھاگنے کیلئے باراتیوں کو اگلی دوںوں ٹانگو ں سے روندتا ہوا نکل پڑا۔

نتیجے میں آس پاس کھڑے کئی باراتی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ ویڈیو میں بے قابو گھوڑے کو وہاں سے باہر جاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ایک پولیس افسر نے شیئر کیا ہے جس پر صارفین نے باراتیوں کی اس حرکت پر کڑی تنقید کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بے چارا جانور کب تک ان کا ڈرامہ برداشت کرے گا؟ یہ لوگ ان پڑھ ہیں اور صرف دکھاوا کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی باراتوں میں اونچی آواز میں موسیقی یا پٹاخوں سے گھوڑے کے بدکنے کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -