ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

یو اے ای میں بارشوں کا 27  سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا شدید بارشوں کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، ریاست شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جبل علی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

اماراتی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں 27 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ شدید بارش سے متاثر ہیں، جس کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، ہائی ویز تالاب بن گئے ہیں جبکہ بہت سے علاقے زیرآب ہیں اور گاڑیاں ڈوبی ہوئی ہیں۔

نیشنل سینٹرآف میٹرولوجی  کے مطابق فجیرہ میں سب سے زیادہ بارش 255 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ فجیرا میں سیلابی صورتحال کے باعث یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد نے ریاست میں ریڈالرٹ جاری کرتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب انتظامیہ نے لوگوں کو دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں