تازہ ترین

نواز شریف کے علاوہ ایک اور پاکستانی طالبہ کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب

فیصل آباد : اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کا 69واں اجلاس 22ستمبر سے امریکہ کے شہرنیو یارک میں جاری ہے جہاں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دنیا کے192ممالک کے سربراہاں شریک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ پاکستان سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ شعبہ پی بی جی میں فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والی طالبہ رابعہ فریدی نے بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کی، پروگرام کے مطابق رابعہ فریدی نے جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن پروگرام میں خطاب کیا جس کے بعد اسی روز انہیں یوتھ کریج ایوارڈ 2014ء سے بھی نوازا گیا۔

10151358_794541830608272_4043729149393059258_n

رابعہ فریدی پاکستان کی دوسری خاتون ہیں جہنوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے ڈی بیٹنگ کلب کی سرگرم رکن رابعہ فریدی کو برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ میں تعلیم کے خصوصی نمائندے مسٹر گورڈن براؤن کی طرف سے ان کی اسلام آباد آمدپر متاثر کن تقریر کرنے پر گلوبل یوتھ ایمبسڈرفار ایجوکیشن مقررکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے بھی منتخب کیاگیا تھا۔

رابعہ فریدی 10ستمبر کو ایک پروقار تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں کے ہاتھوں برگدیوتھ آئیکون ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -