بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عدلیہ کے فیصلے اور اٹک پار مداخلت کیخلاف مارچ کیا جائے، فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے اور اٹک پار مداخلت کے خلاف مارچ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کی تجویز دی گئی۔ صدر پی ڈی ایما نے راولپنڈی سے لاہور تک لانگ مارچ کی تجویز دی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے اور اٹک پار مداخلت کے خلاف مارچ کیا جائے۔

- Advertisement -

مذکورہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسی پر پھٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق صدر پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی آئندہ انتخابات کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے فوری طور پر منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا اور عدالتی اصلاحات کے لیے قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کا خیر مقدم کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں