کراچی : کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے تاہم مطلع ابر آلود رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سکھر، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی،بولان،کوہلو،قلات ، خضدار، لسبیلہ، کوئٹہ ، نصیر آباد، سبی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور چمن میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری ، زیارت میں درجہ حرارت 12، قلات میں 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔
اسی طرح نوکنڈی میں27اوردالبندین میں درجہ حرارت26ڈگری ، ژوب اوربارکھان میں 23ڈگری ، پنجگور میں 20،تربت میں کم سےکم 25ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔