کراچی : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف آج شام رن وے کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا۔
رن وے کے منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کیا اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، جس میں جدید سسٹم نصب کئے گئے ہیں خراب موسم میں طیارے کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں مدد فراہم کرسکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام 6 بجے لاہور ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کا افتتاح کریں گے۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق ، سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے سمیت وزارت ہوابازی کے اعلی حکام لاہور پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے کی تعمیر پر کروڑوں روپے لاگت آئی ہے، یہ رن وے کئی ماہ سے زیر تعمیر تھا۔