جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نہر سے لڑکا اور لڑکی کی رسی سے بندھی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

شرقپور کے قریب اپر چناب کینال سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں دونوں لاشوں کے پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شرقپور کے قریب اپر چناب کینال سے لڑکا اور لڑکی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں لاشوں کے پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں۔

نہر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں فیصل آباد کے قریب نہر میں بہتے ڈرم سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں نہر سے ملے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

پولیس نے مذکورہ کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان کے آشناؤں نے قتل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں