جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نعمان حبیب کی بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب کی بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان حبیب نے ویڈیو شیئر کی جس ان کی ننھی بیٹی کو اپنے والد کی شرٹ کے بٹن بند کرکے ان کا ماتھا چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں نعمان حبیب کی دونوں بیٹیاں ان کی ٹانگیں دبا رہی ہیں۔

نعمان حبیب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ، بیٹیوں کی پہلی محبت ہوتا ہے میں بہت خوش قسمت باپ ہوں کہ میری دو بیٹیاں ہیں، الحمدللہ۔‘

نعمان حبیب اور ان کی بیٹیوں کی خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ نعمان حبیب 2016 میں اداکارہ عصمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اس جوڑی کے دو بیٹیاں ہیں جن کا نام عائشہ نعمان اور زارا نعمان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں