منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

سجل علی نے جمائما کی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی بین الاقوامی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی جھلک شیئر کی جس میں انہیں گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں فلم کے دیگر کردار بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول 10 ستمبر کو فلم کے ورلڈ پریمیئر کی میزبانی کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

مذکورہ فلم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن ہے جو اگلے سال 27 جنوری کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں