اسلام آباد: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے مکمل کرلی ہیں رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے مکمل کرلی ہیں رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی کمیٹی ذرائع کے مطابق رانا مشہود کی ویڈیو کا تفصیلی جائزہ ان کے بھائی کی موجودگی میں لیا گیا۔
ویڈیومیں رانا مشہود کی آواز حققیت پر مبنی ہے کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ رانا مشہود کی اواز اور ٹرانسکرپٹ میں واضع فرق ہے اورا س ویڈیو کی ترتیب بھی بدلی گئی ہے جس کے باعث شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ تین رکنی کمیٹی جلد رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی جس میں رانا مشہود کو اس اسکینڈل میں بے قصور قرار دے دیا جائے گا۔