پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لیاری میں سیوریج مسائل کیخلاف احتجاج؛ رکن اسمبلی سمیت کئی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لیاری میں عوام کا سیوریج مسائل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا جرم بن گیا۔ پولیس نے علاقے سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

سید عبدالرشید نے چاکیواڑہ تھانے سے جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سیوریج کے مسائل پر لیاری میں ہمارے احتجاجی کیمپ لگے ہوئے تھے، پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا: ’حملے کے دوران ہمارے 4 کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا، میری ٹیم کے کارکنوں کو پولیس نے لاک اپ کر دیا ہے، مجھ پر پولیس افسران نے تشدد کیا‘۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد چاکیواڑہ تھانے کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کر رہی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سید عبد الرشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیاری کے عوام کو سیوریج، آلودہ پانی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کا سامان ہے۔ علاقہ مکین کئی مرتبہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں لیکن اعلیٰ حکام کی جانب سے مسائل کا کوئی حل تاحال تلاش نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں